موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی: منظور وسان


خیرپور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی، عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے اور اچانک وزیر اعظم کےعہدے سے مستعفی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان 2020 تک بھی نہیں چل پائیں گے ، لگتا ہے عمران خان اچانک وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہوں گے اور موجودہ حکومت اس سال کے آخر میں دم تو ڑ جائے گی۔ منظور وسان کا کہنا تھا پارٹی کے فیصلے کے بعدپنجاب سے احتجاج شروع کیاجائےگی، احتجاجی سلسلہ شروع ہوتےہی مختلف پارٹیاں نکلیں گی۔ پی پی رہنما نے کہا آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع ہوگی، عدالتوں سے پُر امید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں