ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر 156 روپے کا ہوگیا


کراچی (ویب ڈیسک) ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، دن کے آغاز پر فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1.30 روپے اضافہ سے 154.20 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپے اضافے کے بعد 154.50 پیسے پر پہنچ گئی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قیمت 156 روپے تک جاپہنچی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدر میں ریکارڈ بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں 3.10 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں