آج کا دن رواں سال کا طویل ترین دن قرار

کراچی (ویب ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں آج کا دن رواں سال کا طویل ترین دن ہے21جون بروز جمعہ سال کا طویل ترین دن اور رات مختصر ترین ہوگی۔ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج سال کا طویل ترین دن ہوگا جس کے بعد 22 جون سے دن کی طوالت کم ہونا شروع جاتی ہے۔ آج کے دن سورج کی روشنی زیادہ دیر تک رہتی ہے، 21 جون کو سورج کی روشنی کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق 21 جون کے بعد سے دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونی شروع ہوجائیں گی یعنی 22 جون سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو تی ہیں۔22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جب کہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن کہا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں