پہلی بیوی سے اجازت کے باوجود دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی سے اجازت کے باوجود دوسری شادی کے لیے مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دے دی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پہلی بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کردے تو دوسری شادی پر سزا ہوگی، مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہوگا۔ دلشاد بی بی اور لیاقت علی میر نے 2011 میں پسند کی شادی کی، 2013 میں لیاقت علی میر نے پہلی بیوی اور مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیردوسری شادی کی۔ مجسٹریٹ اسلام آباد نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے پر آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میرکوایک ماہ قید اورپانچ ہزارجرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں