پاکستان کا فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنیوالے عالمی ادارے کی امداد کا اعلان


نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ایڈ ہاک کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی معاونت کا اعلان کیا۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی شہریوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ یہ مالی امداد پاکستان کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے، پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کےحصول تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں