افغان مہاجرین کی واپسی میں ایک سال کی توسیع ، سندھ کے لوگوں کا ٹوئٹر پر “ڈیپورٹ افغان ریفیوجی” ٹرینڈنگ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ایک سال کی توسیع کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 30 جون 2020 تک توسیع کی گئی جس کی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعہ منظوری لے لی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کو آگاہ کر دیا ہے۔ وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی کی وجہ سے 6ماہ کے بجائے ایک سال کی توسیع دی گئی ہے، جب کہ دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ کے لوگوں کی جانب سے “ڈیپورٹ افغان ریفیوجی” ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، ٹوئٹر پر لوگوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کے افغان مہاجرین کو فوری واپس اپنے وطن بھیجا جائے، جب کہ حکومت نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں توسیع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں