رانا ثناء کی گرفتاری میں براہ راست وزیراعظم کا ہاتھ ہے: مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کا الزام وزیراعظم عمران خان پر عائد کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور جاتے ہوئے سکھیکی کے مقام پر حراست میں لیا۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر ن لیگ کی نائب صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے این ایف کا رانا ثناء اللہ سے کیا لینا دینا؟ رانا ثناء اللہ کو جرات مندانہ مؤقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء کی گرفتاری میں براہ راست وزیراعظم کا ہاتھ ہے اور اس سے زیادہ بے ہودہ صورتحال نہیں ہوسکتی، جعلی اعظم چھوٹا ذہن رکھنے والی شخصیت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں