افغان مھاجرین کوپناہ دینے کے خلاف کراچی میں مظاھرا

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ میں افغان مھاجرین کو پناھ دینے کے خلاف عوامی جمھوری پارٹی، قومی عوامی تحریک، عوامی راج تحریک اور سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوے امان اللہ شیخ، رشٓید سدھایو، فرحان لاڑک، سید خلیل، سارنگ پیرزادہ، ارباب کریم نے کہا کے سندھ میں افغان مھاجرین کی وجھ سے سندھ کے لوگوں کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور بدامنی پروان چڑھ رہی ہے، جس کی وجھ سے معیشت پر خراب اثر پڑ رہا ہے۔ انھونےمطالبا کیا کے حکومت مدت میں توسیع کے بجائے معاھدے کے تحت افغانیوں کو اپنے ملک بھیجے تاکے سندھ میں امن امان قائم ہو سکے اور مقامی لوگوں کو روزگار کا حق مل سکے۔ واصح رہے کے 30 جون 2019 کو افغان مھاجرین کی پاکستان میں مدت ختم ہو چکی تھی جس میں وفاقی حکومت نے ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں