رانا ثنااللہ کی گرفتاری سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اے این ایف کا مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ ماضی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سخت ترین ناقد رہے ہیں اور موجودہ حکومت کے بھی سخت ترین ناقدین میں مؤثر ترین آواز ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں