تھرپارکرمیں غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب 6 بچے انتقال کر گئے

تھرپارکر(ویب ڈیسک) غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں مزید 6 بچے انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق غذائیت کی کمی اور دیگر امراض کے باعث 6 بچے انتقال کرگئے جن میں نومولود سے لے کر 3 ماہ تک کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جولائی کے 2 دنوں میں جاں بحق بچوں کی تعداد 8 اور رواں سال میں 422 ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں