ننگرپارکر اور نواحی علاقوں میں تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے لڑکی جاں بحق

تھر پارکر(ویب ڈیسک) ننگر پارکر اور نواحی علاقوں میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جب کہ آسمانی بجلی گرنے سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ ننگر پارکر، ستیڈیرا، ڈانو دھاندل، قاسبو، سورا چند، آدھیگام اور گرد و نواح میں تیز بارش ہوئی۔ ننگر پارکر میں بارش کے بعد 4 سال سے خشک گودھرو اور بھٹیانی ندی میں برساتی پانی بہنے لگا ننگر پارکر میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ قاسبو، سوراچند اور آدھیگام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پولیس کے مطابق پاوڑیاری گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 سال کی مانو جاں بحق ہوئی جب کے پاباسرو گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 اونٹ مر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں