سول ہسپتال مکلی کے ملازمین کا گیس کی بندش کے خلاف مظاہرہ

ٹھٹہ( رپورٹ:رشید جاکھرو) سول ہسپتال مکلی کی کالونی میں ایک ماہ سے گیس بند ہونے کے خلاف ملازمین اور انکے اھل خانہ نے احتجاج ہسپتال میں احتجاج کیا۔ اس موقع پر ملازمین نے کہا کے مرف این جی اوز کے سرکاری اسپتال حوالے ہونے کے بعد اسپتالوں میں کچھ نہیں بچا ۔ملازمین کا کہنا تھا کے اسپتال کی رھائشی کالونی کی گیس ایک ماہ سے عدم ادائیگی پر کٹی ہوئ ہے جبکہ ہم سے مرف این جی او پوری پیمنٹ لے چکی ھے ۔ ھمارے گھروں میں گیس نہ ھونے کی وجہ سے نوبت فاقہ کشی تک پھنچ گئ ہے مگر کوئ پوچھنے والا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں