کندھ کوٹ میں لوڈشیڈنگ پر سیپکو کے خلاف گدھے کو بلوں کا ہار پہنا کے انوکھا احتجاج

کندھ کوٹ 🙁 رپورٹ: غلام رضا نوناری) کندھ کوٹ میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سیپکو عملداروں کے خلاف گدھے کو بلوں کا ہار پہنا کے انوکھا احتجاج کیا گیا۔ یونائٹڈ نیوز کے مطابق دڑی فیڈر میں گزشتہ اٹتالیس گھنٹوں سے بجلی بند ہونے کے باعث علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاج میں گدھے کو بجلی کے بلوں کا ہار پہنا کر ریلی نکالی گئی۔ اس موقے پر مظاہرین نے کہا کہ علاقہ مکین شدید گرمی میں بجلی سے محروم ہیں ، ہر ماہ بلوں کی عدائیگی کرتے ہیں مگر اس کے باوجود بجلی نہیں ہوتی۔ انہونے مطالبا کیا کے ایس ڈی او دڑی فیڈر کو ہٹایا جائے اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں