دادو میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام ، عورت کے بھیس میں ملبوس مبینہ ڈاکو پکڑا گیا

دادو: دادو میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، مبینہ ڈاکو پکڑا گیا۔ نمائندہ یونائٹڈ نیوز فیاض جعفری کے مطابق بینک کے سیکیورٹی گارڈز نے خواتین کا لباس پہنے ہوئے نوجوان کو دھرلیا۔ سیکیورٹی گارڈکے مطابق نوجوان لیڈیز ڈریس اور برقہ پہن کر بینک میں داخل ہوا اور کیشئر کے پاس کھڑا ہوگیا۔ بینک عملے نے بتایا کے نوجوان خواتین کے لباس میں ڈاکہ ڈالنے کے ارادے سے داخل ہوا تھا، شک ہوا جس کے بعد نقاب اتارا گیا تو لڑکا نکلا، عملے نے بتایا کے نوجوان نے کہا کے بینک کا اکائونٹ کھلوانے آیا ہوں، ڈاکہ ڈالنے نہیں آیا۔ بینک عملے کی جانب سے فوری اطلاے پر پولیس نے پہنچ کر نوجوان کو گرفتار کر لیا، جب کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں