لاڑکانہ میں تحصیلدار آفیس کے سامنے جعلی اسٹیمپ برآمد، 3 اسٹامپ وینڈر گرفتار، دوکانیں سیل

لاڑکانہ: لاڑکانہ میں تحصیلدار آفیس کے سامنے جعلی اسٹیمپ برآمد، 3 اسٹامپ وینڈر گرفتار، دوکانیں سیل۔ نمائندہ یونائٹڈ نیوز نور احمد عباسی کے مطابق بیواہوں کے جعلی سرٹیفکیٹ کی نشاندہی پر اسٹنٹ کمشنر اقبال تنیو نے تحصیلدار آفیس کے سامنے چھاپا مارا، جہان جعلی اسٹیمپ برآمد کرکے 3 اسٹامپ وینڈرز کو گرفتار کیا گیا اور دوکانیں سیل کردی گئیں۔ بااثر اسٹامپ وینڈروں نے پولیس کو دہمکیاں دیں اور پولیس موبائل میں بیٹھنے سے انکار کردیا، جب کے پولیس نے بااثر اسٹامپ وینڈروں کو زبردستی موبائل میں بٹھادیا اور ساتھ لے گئی۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر اقبال تنیو نے یونائٹڈ نیوز کو بتایا کے تین بیواہ خواتین کے جعلی سرٹیفکیٹ سامنے آنے پر اسٹامپ وینڈروں کے خلاف کاروائی کی گئی، ملزمان بیواہ خواتین کے جعلی نو میریج سرٹیفکیٹ بنا کر بینیولڈ فنڈ سے آدھی رقم لیتے تھے ، ڈی سی لاڑکانہ کے پاس جعلی سرٹیفکیٹوں کی تصدیق کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں