تنگوانی ٹاون ملازم نے زہریلی دوا پی لی،ہسپتال منتقل

کندہ کوٹ: تنگوانی ٹاون ملازم نے زہریلی دوا پی لی،ہسپتال منتقل۔ نمائندہ یونائٹڈ نیوز کندکوٹ غلام رضا نوناری کے مطابق 28 سالہ ظہور احمد نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر زہریلی دوا پی لی ، نوجوان کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہان اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ خودکشی کی کوشش کرنے والا نوجوان تنگوانی کا ٹائون ملازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں