ملک میں بارشیں، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزیدبلند

کشمور: ملک میں بارشیں، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح مزیدبلند۔ گڈوبیراج میں پانی آمد 2 لاکھ 14 ہزار 235 اور اخراج 1 لاکھ 74 ہزار 8سو 23 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج میں 40 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔گڈو بیراج سے نکلنے والے گھوٹکی فیڈر کینال میں 20 ہزار 50،پٹ فیڈر کینال میں 13ہزار 3سو 52،بی ایس فیڈر کینال میں 14ہزار 711کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں