کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کا یوم سیاہ پر جلسا، سعید غنی نے انتظامات کا جائزہ لیا

کراچی: کراچی میں اپوزیشن جماعتوں کا یوم سیاہ پر جلسا، سعید غنی نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی باغ جناح پہنچ گئے.جلسے کی اسٹیج کی تیاری کے کام کا جائزہ لیا۔ پیپلز پارٹی کے نائب صدر سردار خان اور نجمی عالم اور دیگربھی موجود تھے۔ سعیدغنی نے اسٹیج کی تیاری سمیت جلسہ گاہ میں لائٹنگ سمیت دیگر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی. اس موقے پر سعید غنی نے کہا کے 25 جولائی کو یوم سیاہ کے حوالے سے جلسہ تاریخی ہوگا، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ جلسہ گاہ کے اطراف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی جاری رہے. سعید غنی نہ کہا کے جلسہ گاہ میں خواتین اور مردوں کے داخلے کے لئے علیحدہ علیحدہ راستہ رکھا گیا ہے، اسٹیج کی لمبائی 120 فٹ، چوڑائی 40 فٹ اور 20 فٹ کی اونچائی بنائی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں کرسیوں کی تعداد اس کے لگانے کے بعد معلوم ہوگی کیونکہ ہم کوئی ہوائی بات نہیں کریں گے.۔

اپنا تبصرہ بھیجیں