بدین میں نہری پانی کی قلت کے خلاف دھرنا، ٹریفک معطل

بدین:(ساحل مہیری) بدین سمیت ٹیل اور ساحلی علاقوں میں کئی ماہ سے پانی کی شدید قلت کے خلاف بدین کی سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت کاشتکاروں، شہریوں اور تاجر اتحاد تنظیموں کی جانب سے پیر چوک پر دھرنا دے دیا گیا ۔ جس کے باعث بدین سے مختلف اضلاع کی جانب ٹریفک معطل ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ، شدید دھوپ میں لگائے جانے والے دھرنے میں بہت سے افراد موجود رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں