کندھ کوٹ؛ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شھید ہونے والے فوجی جوان بچل اوگاہی سپرد خاک


کندھ کوٹ (رپورٹ: غلام رضا نوناری) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شھید ہونے والے فوجی جوان بچل اوگاہی کی میت کو گہر پہنچا دیا گیا، شھید بچل اوگاہی کو فوجی اعزازات اور سلامی دیکر جنازہ نماز ادا کی گئی۔ شھید اہلکار کی جنازہ نماز میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں، ڈپٹی کمشنر سمیت علاقہ مکینون نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شھید اہلکار کو اپنے ابائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقعے پر شہید کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ شھید بچل اوگاہی نے وطن کی خاطر قربانی دیکر ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں