میرپور ماتھیلو میں جے ای ایس ٹی پاس امیدواروں کا نوکری نہ ملنے پر احتجاج


میرپور ماتھیلو (ویب ڈیسک) میرپور ماتھیلو میں اساتذہ بھرتی کے معاملے پرمیرٹ کو نظر انداز کرنے کے خلاف اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا احتجاج۔ احتجاج کے دوران میڈیا نمائیندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیدواروں کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی بی اے سکھر سے جے ای ایس ٹی کا ٹیسٹ پاس کیا ہے ، اقلیتی برادری سے تعلق کی بنا پر جنرل میرٹ میں شامل کرنے سے انکار کرتے ہوئے حق مارا جا رہا ہے، تیرہ سے زائد امیدواروں کا حق چھین کر من پسند امیدواروں کو دیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی پی سی میں قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ریکروٹمنٹ پالیسی کے خلاف خودساختہ پالیسی مرتب کی گئی۔ جبکہ ڈی او سیکنڈری گھوٹکی منظور نائچ کے کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو غلط فہمی ہوئی ہے، ریکروٹمنٹ پالیسی کے خلاف کوئی بھی عمل نہیں ہوگا، جو بھی امیدوار میرٹ پر پاس ہوئے ہیں انکو ملازمت ضرور ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں