ٹھٹہ کے ایدھی سینٹر کو پولیس نے خالی کرا دیا

ٹھٹہ(رپورٹ: رشید جاکھرو) ٹھٹہ کے ایدھی سینٹر کو پولیس نے خالی کرا دیا۔ ٹھٹہ میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے ڈی ایس پی کی نگرانی میں تمام سامان اٹھا کر روڈ پر رکھ دیا۔ ایدھی سینٹر میں شام کو مستحق افراد کے کھانے کے لئے لایا جانیوالا گوشت بھئ خراب ہوگیا ۔ ٹھٹہ پولیس نے عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کی تصاویر ،بچوں کا پالنا میت باکس ،فریزر،پانی کی ٹنکی ٹینٹ سمیت تمام سامان اٹھا کر روڈ پر رکھ دیا۔ ڈی ایس پی مختار سولنگی نے کہا کے یہ سینٹر انکروچمنٹ کی وجہ سے ہٹائی جا رہی ہے۔ ایدھی رضا کاروں نے کہا کے ایدھی سینٹر کو عدالت کے حکم پر خالی کرایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں