ڈہرکی میں ٹرین حادثہ، شیخ رشید کی ٹرین کے سامنے احتجاج

میرپور ماتھیلو(رپورٹ شیخ جعفر)وزیر ریلوے شیخ رشید کی بذریعہ ٹرین مختلف شہروں میں آمد کے موقع پر ڈہرکی میں حادثے کی جگہ پر ٹرین کے سامنے احتجاج کیا گیا، جس کے باوجود ٹرین نا روکی گئی، شیخ رشید نے حادثے کا سبب بننے والی کھلی پھاٹک کو بھی نہیں دیکھا۔ یاد رہے کے کل رات ٹرین کی کار کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد لقمہ اجل بنے تھے۔ گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر شیخ رشید کی پریس کانفرنس تھی مگر وہاں سے بھی رفوچکر ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں