سندھ مین پانی کی چوری اور افغان مہاجرین کی آمد کہ خلاف کندہ کوٹ میں احتجاج

کندہ کوٹ(رپورٹ غلام رضا نوناری) عوامی تحریک کی جانب سے سندہ کے مسائل کے حل کیلئے گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ عوامی تحریک کے مرکزی رہنما اصغر علی ملک، ضلعی صدر منصور سندھی اور دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا ۔ اس موقے پر رہنمائوں نے کہا کہ سندہ کا پانی چوری کیا جارہا ہے، سندہ کے بیمار لوگوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جو بند ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو عالمی یتیم خانہ بنایا گیا ہے افغانی بنگالی برمیوں کو لاکر سندہ پر قابض کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں