گھوٹکی کہ لئے ایک ارب 2 کروڑ 51 لاکھ کا بجٹ منظور

میرپور ماتھیلو (رپورٹ جعفرشیخ ) ضلع گھوٹکی کا سال 2019/20 کے لئےایک ارب 2 کروڑ 51 لاکھ 66 ہزار 458 رپے کا بجٹ منظور کیا گیا۔سالانہ بجٹ ضلعی چیئرمین سردار حاجی خان مہر نے پیش کیا، ہر ڈسٹرکٹ کونسلر کہ لیے بیس لاکھ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا. اس موقے پر ضلع چیئرمین سردار حاجی خان مہر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ضلع کونسل کے ممبران کی 650 اسکیموِں سے 526 اسکیموں کا کام مکمل ہوا. ڈی سی گھوٹکی کی جانب سے بجٹ اجلاس کو روکنے کے حکم کی مذمت کرتے ہیں۔ ضلع کونسل ممبران کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو کس نے اختیار دیا کہ ضلع کونسل کا اجلاس روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں