ٹھٹہ میں انٹرنیٹ سسٹم میں خرابی، سینکڑوں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم

ٹھٹہ(رپورٹ رشید جاکھرو) ٹھٹہ میں انٹرنیٹ سسٹم کی خرابی کے باعث سینکڑوں سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پینشنرز پینشن سے محروم ہو گئے۔ نیشنل بینک ٹھٹہ اور مکلی پر سارہ دن رش لگا رہا۔ سرکاری ملازمین اور پینشنرز نے بتایا کہ صبح سے بینک میں بیٹھے ہیں لیکن انتظامیہ تنخواہ دینے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے۔ دوسری جانب بینک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سسٹم خراب ہونے کے باعث کام ڈانواڈول ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں