روہڑی واٹر سپلائے سے موٹریں چوری ہونے کے خلاف تحقیقات کا آغاز

روہڑی(رپورٹ محمد عظیم ملک) روہڑی واٹر سپلائے اور تالابوں پر لگی لاکھوں رپہ کی موٹریں چوری ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمینٹ نے کروڑوں رپے کے فنڈ ہڑپ کرلئے ہیں اور ہم پانی کی ایک بوند کے لئے تڑپ رہے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹریں چوری ہونے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل واٹر سپلائے اور تالابوں سے قیمتی موٹریں اور لوہے کے پائپ چوری ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں