گھوٹکی میں فصلوں پر ماکڑ کا حملہ، قائم کردہ کمیٹی غیر فعال، کسان پریشان

میرپور ماتھیلو (رپورٹ جعفر شیخ) گھوٹکی ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ماکڑ کا حملہ، فصلوں کو نقصان، قائم کردہ کمیٹی غیر فعال، کسان پریشان۔ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی (ماکڑ)کے حملے کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان نے چھوٹے بڑے کسانوں کو پریشان کر دیا ہے . اس وقت مختلف علاقے لوہی، شاہ پور مہر، پریو گبول اور واہی گھوٹو سمیت دیگر علاقوں کی فصلیں ٹڈی دل کی لپیٹ میں ہیں. ڈپٹی کمشنر گھوٹکی خالد سلیم کی جانب سے ٹڈی دل کے ممکنہ حملے سے بچاؤ کے لیے ضلعی اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں جو کہ کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکیں. انتظامیہ کو چاہیے کہ ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کسانوں کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں