کشمور کے 6 مغوی 25 سال سے بازیاب نا ہوئے، ورثہ کا احتجاج

کشمور(رپورٹ اقرار علی) کشمور کے گائوں مختیار مزاری کے مکینوں نے 25 سال سے 6 مغویوں کے بازیاب نہ ہونے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہمارے گھر کے 7 افراد کو گلن کوٹ سے 25 سال پہلے ڈاکو اغوا کرکے لےگئے تھے۔ ایک مغوی نازیہ ڈاکئوں کے چنگل سے بھاگ کر گھر پہنچ گئی ،لیکن 6 کا کوئی پتہ نہیں ہے، مغویوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ ورثا نے کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود روجھان پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ روجھان پولیس ڈاکئوں کےساتھ ملی ہوئی ہے اور ہمیں جھوٹے مقدمات کی دھمکیاں مل رہی ہیں، اعلیٰ عدلیہ اور حکومت نوٹیس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں