سکھر ریلوے انتظامیہ کی لاپرواہی ، پٹری کی فکس پلیٹ پر لگے سلیپرز کے نٹ غائب

روہڑی (رپورٹ محمد عظیم ملک)سکھر ریلوے انتظامیہ کی لاپرواہی سامنے آگئی ، پٹری کی فکس پلیٹ پر لگے سلیپرز کے نٹ غائب ۔سکھر اور روہڑی کے درمیان پٹری کے سینکڑوں سلیپرز کے نٹ نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت بڑے حادثے کا خطرہ ہے۔ سکھر اور روہڑی کے درمیان ٹریک سے کوئٹہ سے پنجاب اور پشاور آنے جانے والی ٹرینیں گزرتی ہیں اسی ٹریک سے سکھر ایکسپریس، سندھ ایکسپریس بھی گزرتی ہے۔پٹڑی کے نٹ بولٹ لگانے کے بجائے ریلوے نظام کو جگاڑ پر چلایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اس وقت سندہ کے دورے پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں