راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، کم سن بچیوں سے زیادتی اور اغواء کا ملزم گرفتار


راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں متعدد کم سن بچیوں سے زیادتی اور اغواء کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی راول ٹاؤن کے مطابق ملزم کے خلاف اغواء اور زیادتی کے 29 مقدمات درج ہیں، اسے مقدمات کے مدعی اور گواہ جیل میں شناخت کریں گے۔ ملزم کے خلاف ضلع میانوالی میں 15، لیہ میں 7، مظفر گڑھ میں 2، راولپنڈی میں 4 اور اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں