میاں غلام شاہ کلھوڑو کی 247 ویں برسی پر حیدرآباد میں کانفرنس، خراج تحسین پیش

حیدر آباد(رپورٹ سنجئے متھرانی) حاکم سندھ میاں غلام شاہ کلھوڑو کی 247 ویں برسی کے موقع پر کلھوڑا ہسٹاریکل اینڈ ہیریٹیج سوسائٹی کی جانب سے حیدرآباد کے ممتاز مرزا آڈیٹوریوم، سندھ میوزیم میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سندھ کے نامور ادیب، نامہ نگار صخصیات، سول سوسائٹی، ادبی تنظیموں اور سیاسی سماجی رہنمائوں نے شرکت کی. میاں غلام شاہ کلھوڑو 16 سال تک حاکم سندھ رہے اور سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کا قیام بھی عمل میں لائے. تجزیہ نگار مختیار عباسی نے یونائٹیڈ ٹی وی سے بات کرتےہوئے کہا کے ہم جس طریقے سے تاریخی شخصیتوں اور تاریخی مقامات کو یاد کر رہے ہیں، ویسے ہی اپنے آپ کو ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے متعارف کرانا بھی لازم ہے. تقریب میں انجمن اتحاد عباسیہ کے صدر اور سابق سکریٹری داخلہ ڈاکٹر شفقت حسین عباسی، تاج جویو، زمر محبوب، مظھر صدیقی، میاں گل محمد کلہوڑو اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی اور میاں غلام شاہ کلہوڑو کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں