عمرکوٹ میں تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے نتائج کے خلاف طلبہ کا احتجاج

عمرکوٹ (رپورٹ سہیل کنبھر)تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے نتائج کے مطابق بوائز ڈگری کالج کے 90 فیصد طلبہ سی اور ڈی گریڈ پاس یا فیل ہوے ہیں، نجی اسکولوں کے 80 فیصد بچے اچھی مارکس کے ساتھ پاس ہوے لیکن بوائز ڈگری کالج کے فیل ہونے والے طلبہ نے نتائج کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے الزام لگایہ کے نجی اسکولوں میں پڑھنے والے امیروں کے بچے بھاری رشوت دے کر اچھی مارکس سے پاس ہوے ہیں،یے ان کے حق پے ڈاکہ ہے۔. طلبہ نے مطالبہ کیا کے یونیورسٹیز میں داخلہ کے لئے سی پی این کا طریقہ کار کا خاتمہ کیا جائے اور فقط انٹری ٹیسٹ اچھی مارکس کا شرط لاگو کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں