ٹھٹہ میں سول سوسائٹی اور شہریوں نے ایدھی سینٹر سے قبضہ ختم کرا دیا،خوشی میں ریلی

ٹھٹہ (رپورٹ رشید جاکھرو) ٹھٹہ میں سول سوسائٹی اور شہریوں نے ایدھی سینٹر قبضہ مافیا سے خالی کرا دیا ۔ ٹھٹہ میں ایدھی سینٹر کی عمارت پر جعلی کاغذات کے ذریعے قبضہ کرنے پر شہر یوں اور سول سوسائٹی نے دو سال سے بند پڑے ایدھی سینٹر کی عمارت کو قبضہ مافیا سے خالی کراکہ روڈ پر پڑے ایدھی کے سامان کو دوبار سینٹر کی عمارت میں رکھ دیا اور سینٹر کی عمارت ایدھی کے حوالے کردی۔ شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی اور خوشی

 میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں