کڑیو گھنور کی ننھی پری کوثر پر اسرار بیماری کے باعث چلنے پھرنے سے لاچار، علاج کی اپیل

بدین(رپورٹ ساحل مہیری)بدین کے نواحی علائقے کڑیو گھنور کے گاؤں عمر انڑ کی ننھی پری مسیحا کی منتظر ہے۔ کوثر انڑ پراسرار بیماری کے باعث گھومنے پھرنے سے لاچار ہے۔بچی کے والد عرس انڑ نے بتایا کہ غربت کے باعث بچی کا علاج نہیں کروا سکتا، جو کچھ گھر مین تھا وو بچی کے علاج پر خرچ کردیا، مگربیٹی ٹھیک نہیں ہو رہی۔ اس نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کسی اچھے ہسپتال سے علاج کہ مشورہ دیا ہے، لیکن وو غربت کے باعث علاج نہیں کروا پا رہا، حکومت سے اپیل ہے کے بچی کا علاج کرواکر گھر کی خوشیاں لوٹائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں