ڈہرکی میں عورت کا اپنے والد کے ساتھ شوہر کے خلاف احتجاج

میرپورماتھیلو (رپورٹ جعفر شیخ) ڈہرکی میں عورت نے اپنے والد کے ساتھ شوہر کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقے پر متاثر عورت ثمینہ لغاری کے والد اللہ بخش لغاری نے بتایا کے میری دیہہ سانکو میں چہ ایکڑ زرعی زمین ہے جسے میں نے برادری کے اکبر لغاری کو سالانہ ٹھیکےپر دیا ہے، سالانہ ٹھیکہ مکمل ہونے پر میں نے رقم مانگی تو اکبر لغاری نے میرے داماد فدا حسین سے ملکر میری بیٹی ثمینہ کو میرے چھوٹے داماد طیب لغاری سے ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر گھر سے نکال دیا اور تین روز گزرنے کے بعد اکبر لغاری اور فدا حسین لغاری اپنے دیگر ساتھیوں کریم بخش لغاری، علی نواز لغاری، اکمل لغاری، اللہ دتو لغاری کے ہمراہ گھر پر دھاوا بول کر گھر میں موجود خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ واقع کی شفاف انکوائری کی جائے اور ہمیں قتل ہونے سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں