میرپورماتھیلو قومی شاہراہ پر حادثات، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، 2 زخمی

میرپور ماتھیلو(رپورٹ جعفر شیخ) میرپورماتھیلو قومی شاہراہ پر دو مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ کیڈٹ کالج گھوٹکی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاںبحق ہوگیا،جس کی شناخت رتوديرو کے رہائشی علی گل بروہی کے نام سے ہوئی ۔دوسرا حادثہ میرپورماتھیلو قومی شاہراہ کوسہ ہوٹل کے سامنے ہوا، جہاں موٹرسائیکل سوار روڈ کراس کر رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار نے کچل دیا ،جس میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت تین افراد سخت زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپورماتھیلو منتقل کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں