میرپورماتھیلو: مسیحا کا منتظر نوجوان انتقال کر گیا۔

میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں۔۔۔!

میرپورماتھیلو (رپورٹ، جعفر شیخ) مسیحا کا منتظر خطرناک بیماری میں مبتلا نوجوان کراچی کی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق میرپورماتھیلو سے تعلق رکھنے والا گھر کا واحد کفیل نوجوان رسول بخش سميجو خطرناک بیماری میں مبتلا تھا جس کے علاج کے لیے 60 لاکھ روپے درکار تھے۔ میرپورماتھیلو کے شہری اور رسول بخش سميجو کے دوست اپنی مدد آپ کے تحت رسول بخش کے علاج کی رقم جمع کرنے میں مصروف تھے ۔ نوجوان رسول بخش سميجو گھر کا واحد کفیل تھا اور ایک نجی فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا ۔ والد کے سائے سے محروم ایک بوڑھی ماں، دو بہنوں اور بیوی بچے کا واحد سہارا رسول بخش گذشسہ کچھ روز سے کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا۔
رسول بخش کے دوستوں کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو درخواست بھی دی تھی اور گھوٹکی ضلع سے وابستہ نمائندوں اور وہاں کے سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں سے بھی رسول بخش سميجو کے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی لیکن اتنی کوششوں کے باوجود بھی ہم رسول بخش کو بچانے میں ناکام ہو گئے اور دورانِ علاج اس کا انتقال ہوگیا۔
دوسری جانب رسول بخش کے انتقال کے بعد اس کی ماں، بیواہ، بہن اور بچے لاچار و بے سہارہ ہو چکے ہیں جن کا اب کوئی بھی ذریعہِ معاش نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں