کندھ کوٹ: معمولی بات پر تنازعہ، 4 افراد زخمی۔

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) چمنی اسٹاپ کے نزدیک بھیو اور بہلکانی برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر تنازعہ ہو ا۔ دونوں برادریوں کی جانب سے لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں اللّٰہ ڈنو، شاہنواز، منیراور قاصر شامل ہیں جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کو لاڑکانہ کی ہپسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں