عمرکوٹ: ہیلتھ کیئر کمیشن حرکت میں آگئی، چھاپے، عطائی ڈاکٹر گرفتار۔

عمرکوٹ (رپورٹ، سہیل کنبھر) ہیلتھ کیئر کمیش کے نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز پر چھاپے کے نتیجے میں ایک عطائی ڈاکٹر سنیل مالہی کو گرفتار کیا گیا جبکہ باقی عطائی ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ کمیشن نے تین جعلی لیبارٹریز اور عطائی ڈاکٹروں کی ہسپتالیں سیل کردیں۔
اسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر عمر کاکا کا کہنا تھا کہ عطائی ڈاکٹر ایچ آئی وی، ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی خطرناک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔ ضلع بھر میں ایک سو سے زائد ہسپتال سیل کر چکے ہیں ۔ عطائی ڈاکٹر باز نہیں آئے تو اگلے مرحلے میں سب کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔

اس موقع پر گرفتار ڈاکٹر سنیل مالہی اشتعال میں آگئے اور کمیشن ممبران کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں تھانے تو جا رہا ہوں مگر ایف آئی آر آپ پر درج ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں