تنگوانی: نافرماں بیٹوں کے ہاتھوں بوڑھی ماں زخمی

نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔۔۔!
تنگوانی (رپورٹ، محمد عمر میرانی)گاؤں حیات کھوسو میں ملزم بیٹوں مصری ماڑوائی ، گھیموں ماڑوائی نے اپنی ماں مسمات ہرکو کو بیلچوں اور ایٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا ۔ زخمی ماں کو اپنی بیٹی ہسپتال لیکر پہنچی جہاں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے زخمی خاتون زمین پر پڑے تڑپتی رہی۔
تنگوانی ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے خلاف زخمی خاتون کی بیٹی کا احتجاج ۔ “ماں کا علاج کرکے اس کی زندگی بچائی جائے “۔ بیٹی کا مطالبہ
تنگوانی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں