لاڑکانہ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، عورت جاں بحق

لاڑکانہ (رپورٹ نور احمد عباسی ) وومين ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل ڈوکری سے تعلق رکھنے والی مسمات نمانی ڈلیوری کے دوران جاں بحق ہو گئی ہے۔ ورثا نے ڈاکٹر پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 6 روز سے تکلیف تھی ، ڈاکٹر علاج کے بغیر واپس بھیجتے رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں