میرپورماتھیلو: فرائض انجام دینے پر فارسٹ‌ افسر کا تبادلہ

میرپور ماتھیلو (رپورٹ، جعفر شیخ)جنگلات کی زمینوں سے سیاسی شخصیات کا قبضہ ختم کرانے کا انجام ڈی ایف او کو مہنگا پڑ گیا۔ ڈی ایف او کو معطل کرکے تبادلہ کردیا گیا جس کے خلاف محکمے کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او زیاداللہ لغاری کا تبادلہ کرکے اس کی جگہ پر افتخار آرائیں کو ڈی ایف او گھوٹکی تعینات کردیا گیا جس پر محکمہ جنگلات کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔ اس سلسلے میں ملازمین نے میرپور ماتھیلو پریس کلب پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی ایف او زیاداللہ لغاری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس نے عدالتِ عالیہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سرکای ایراضی سے قبضہ ختم کروا کر وہاں پر درخت لگائے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق ڈی ایف او کا تبادلہ معطل کرکے معاملے کی اعلی سطحی تحقیقات کروائی جائے بصورت دیگر پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں