میرپورماتھیلو میں گاڑی سے منشیات برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔

میرپور ماتھیلو (رپورٹ، جعفر شیخ) ایکسائز پولیس کی کارروائی کے دوران سندھ پنجاب بارڈر پر دورانِ چیکنگ ڈبل کیبن گاڑی سے اعلیٰ معیار کی ایک کروڑ سے زائد مالیت کی 60 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ دو ملزمان گرفتار کرکے اوباڑو ایکسائز تھانہ پر منشيات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں اعلیٰ کوالٹی کی 60 کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چرس کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے۔ کارروائی حسبِ معمول گاڑیوں کی تلاشی کے دوران شک کی بنیاد پر ڈبل کیبن گاڑی نمبر CJ1120 جو پشاور سے کراچی جا رہی تھی۔ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلو چرس برآمد کر دی گئی۔ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان میں شاہد حسين کا تعلق کراچی اور ذاکر درانی کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے۔
دونوں ملزمان کے خلاف اوباڑو ایکسائز تھانہ پر منشيات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں