ٹھٹہ کے مضافات میں برساتی پانی کی تباہ کاریاں، دیہات ڈوب گئے۔

ٹھٹہ (رپورٹ، رشید جاکھرو) ٓیونین کائونسل اونگرکے علاقے سے بہنے والے برساتی پانی نے تباہی مچادی ہے۔ ریلے کے تیز پانی کے باعث سات گائوں سیلاب کا منظر دے رہے ہیں جبکہ تیز پانی کی وجہ سے ۵۰ بکریاں پانی کے نذر ہوگئیں ہیں۔ ہزاروں ایکڑ زرعی زمین کا فصل بھی ڈوب گیا ہے اور فش فارم بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

متاثرین نے اپنی زندگیاں بچانے کے لئے احتجاج کیا جن کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر کوئی مدد نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پانی نکال کر ہمیں مزید نقصان سے بچایا جائے۔ ڈوبنے والے گائوں میں حیات خاصخیلی، رحیم ببر، ارباب بائی خان، حاجی سکانی، حاجی ہاشم اور دیگر دیہات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں