دادو کے سکول میں تقریب کا انعقاد

دادو (رپورٹ، فیاض جعفری) نجی اسکول میں سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ اور طلبا ءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دادو کے ایک اسکول میں سالانہ ایوارڈز کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں اساتذہ اور طلبا ءنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر طلبا ءو طالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے تقریب کو چار چاند لگا دیے جس پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ تقریب میں طلبا ءکی والدین کی بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمانِ خصوصی محکمہ تعلیم کے فوکل پرسن محمد بخش کورائی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات بچوں کی حوصلہ افزائی میں مددگار ثابت ہوتی ہیں جبکہ اسکول کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ سال بھر کی محنت کا اندازہ اس طرح کی سالانہ تقریبات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے۔ اس قسم کی تقریبات سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں میں مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں