کندھ کوٹ: کشمیر یکجہتی ریلی کا انعقاد

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں محکمہ تعلیم، محکمہ روینیو کے افسران، سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے مودی اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر تحریکِ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ پاکستانی کشمیر کی آزادی کی تحریک میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں