کندھکوٹ: دو مغوی 24 روز سے بازیاب نہیں ہو سکے، ورثاء کا دھرنا

کندھ کوٹ (رپورٹ، غلام رضا نوناری) دو مغویوں کی بازیابی کے لئے ورثاء کی جانب سے انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گئی تاہم روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر سخت پریشانی کا شکار ہو گئے۔

مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 24 روز گذرنے کے باوجود پولیس دو مغوی شہاب الدین اور معشوق ساوند کو بازیاب نہیں کرا سکی ہے ۔ اب مغویوں کی بازیابی تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔
پولیس کے افسران کا مظاہرین سے بات چیت عمل جاری ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک بات چیت کامیاب نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب یونائیٹڈ ٹی وی ویب ڈیسک کی جانب سے مغویوں کے بارے میں مزید جانکاری کے لئے ایس ایس پی کندھ کوٹ کے دفتر میں متعدد بار رابطے کی کوشش کے گئی لیکن ایس ایس پی دفتر کے آئی ٹی انچارج نادر چنہ کی جانب سے فون اٹھانے کی زحمت نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ویب ڈیسک کو مغویوں کی معلومات کے لئےایس ایس پی کے دفتر سے آئی ٹی انچارج کا نمبر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں