سجاول میں ضلعی اکائونٹس آفیس کے قیام کا اعلان

ٹھٹھہ (رپورٹ، رشید جاکھرو) اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پانچ لاکھ سرکاری ملازمین کو ہمیشہ وقت پر تنخواہیں ادا کی ہیں اور کبھی بھی ڈیفالٹ نہیں کیں۔ اس بات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس میں جی پی فنڈز سینٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں جی پی فنڈ سینٹر قائم کئے جارہے ہیں جس سے سندھ کے سرکاری ملازمین فائدہ اٹھا سکیں گے۔ تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران 31 دسمبر تک سرکاری ملازمین کا ریکارڈ فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے دولاکھ پینشنرز کو تکالیف سے بچانے کے لئے ہر ضلع میں تمام صوبوں سے پہلے 30 جون تک پینشنرز سینٹر قائم کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس موقع پر اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ نے یہ بھی اعلان کیا کہ تمام جلد سجاول ضلع میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس قائم کردیا جائے گا تاکہ سجاول ضلع کے ملازمین کو بھی پریشانی سے بچایا جاسکے۔

افتتاحی تقریب میں   ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر منظور علی وینجھر  ڈپٹی اے جی سعید احمد کھوکر اور سکندر بروہی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں