“ماں کا دودھ بچے کی نشونما کا ضامن” لاڑکانہ میں سیمینار

لاڑکانہ(رپورٹ نور احمد عباسی ) شیخ زید چلڈرن ہسپتال میں ورلڈ بریسٹ فیڈنگ وِیک کے نام سے سیمینار منعقد کیا گیا ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سیف اللہ جامڑو اور انور شیخ نے ماں کے دودھ کے فوائد اور بچوں کو ماں کا دودھ نہ پلانے کے نقصانات کی بھی معلومات دی۔

اس موقع پر پروفیسر سیف اللہ جامڑو ڈاکٹر انور شیخ نے یونائیٹڈ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا دودھ نومولود بچوں کے لئے ایک نعمت ہے جو بچے کی ذہنی، جنسی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار کا حامل ہوتا ہے اور اسی حوالے سے آگاہی کے لئے یہ سیمینار منعقد کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں